اردو زبان سے متعلق عبید اعظم اعظمی کی نظم اردو – Urdu poetry about Urdu language by Obaid Azam Azmi
جان ہماری اردو ہے ساتھ رہی ہے ساتھ رہے گی جان ہماری اردو ہے اردو کی پہچان ہیں ہم پہچان ہماری اردو ہے ہندو مسلم سکھ عیسائی نغمے گائیں اردو میں ننھے بچے مکتب جاکر سبق سنائیں اردو میں محنت کش اخبارکتابیں پڑھیں پڑھائیں اردو میں عزت اردو عظمت اردو شان ہماری اردو ہے اردو […]

جان ہماری اردو ہے

ساتھ رہی ہے ساتھ رہے گی جان ہماری اردو ہے اردو کی پہچان ہیں ہم پہچان ہماری اردو ہے

ہندو مسلم سکھ عیسائی نغمے گائیں اردو میں ننھے بچے مکتب جاکر سبق سنائیں اردو میں محنت کش اخبارکتابیں پڑھیں پڑھائیں اردو میں عزت اردو عظمت اردو شان ہماری اردو ہے

اردو کے شیدائی اردو پڑھتے ہیں پڑھواتے ہیں شیخ وبرھمن ، وعظ نصیحت اردو میں فرماتے ہیں بحرِسخن میں ڈوب کے شاعر موتی چن چن لاتے ہیں طرز ہے اردو،لَے ہے اردو ، تان ہماری اردو ہے

خواب لیے احساس لیے اقدار لیے ایثار لیے آنکھوں میں جذبات سجائے دل میں سبھی کا پیار لیے علم و فن تہذیب و تمدن نظم و غزل اشعار لیے ملک میں امن و محبت کا عنوان ہماری اردو ہے

  عبیدؔ اعظم اعظمی

Urdu Poetry (Urdu Poem) about Urdu Language written by Obaid Azam Azmi Published in Daily Urdu News Paper ‘Roznama Rashtriya Sahara (Umang - Sunday), New Delhi. India Date :  03-12-2017
Urdu in Urdu Script, Urdu Script mein, Nazm on Urdu Tarana, Urdu Anthem
اردو زبان سے متعلق عبید اعظم اعظمی کی نظم اردو اردو پر شاعری اردو پر نظم اردو کے بارے میں نظم  اردو رسم الخط میں، اردو خط میں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *