یہ ظلم کا بازار اتر جائے گا اک دن-   عبیدؔ اعظم اعظمی – Urdu Poetry by Obaid Azam Azmi
 بابری مسجد یہ ظلم کا بازار اتر جائے گا اک دن ہرشخص اجالا لیے گھر جائے گا اک دن انجم سبھی ہو جائیں گے اک روز منظّم ظلمات کا شیرازہ بکھر جائے گا اک دن میں تو ترا حق مانگنے والوں میں رہوں گا ہوگا جو بہت، میرا بھی سر جائے گا اک دن پھر […]

 بابری مسجد

یہ ظلم کا بازار اتر جائے گا اک دن ہرشخص اجالا لیے گھر جائے گا اک دن

انجم سبھی ہو جائیں گے اک روز منظّم ظلمات کا شیرازہ بکھر جائے گا اک دن

میں تو ترا حق مانگنے والوں میں رہوں گا ہوگا جو بہت، میرا بھی سر جائے گا اک دن

پھر تیرے نمازی تجھے آباد کریں گے پھر صحن ترا سجدوں سے بھرجائے گا اک دن

عبیدؔ اعظم اعظمی www.azmi.in

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *