اردو کے لیے یہاں کلک کریں

 حمد    نعت   رباعیاتِ اسلام    اشعار    غزل  نظم     رباعی      قطعہ

 

جان ہماری اردو ہے

ساتھ رہی ہے ساتھ رہے گی جان ہماری اردو ہے اردو کی پہچان ہیں ہم پہچان ہماری اردو ہے

ہندو مسلم سکھ عیسائی نغمے گائیں اردو میں ننھے بچے مکتب جاکر سبق سنائیں اردو میں محنت کش اخبارکتابیں پڑھیں پڑھائیں اردو میں عزت اردو عظمت اردو شان ہماری اردو ہے

اردو کے شیدائی اردو پڑھتے ہیں پڑھواتے ہیں شیخ وبرھمن ، وعظ نصیحت اردو میں فرماتے ہیں بحرِسخن میں ڈوب کے شاعر موتی چن چن لاتے ہیں طرز ہے اردو،لَے ہے اردو ، تان ہماری اردو ہے

خواب لیے احساس لیے اقدار لیے ایثار لیے آنکھوں میں جذبات سجائے دل میں سبھی کا پیار لیے علم و فن تہذیب و تمدن نظم و غزل اشعار لیے ملک میں امن و محبت کا عنوان ہماری اردو ہے

  عبیدؔ اعظم اعظمی